سی ڈی اے کی ٹیمیں بارش اور طوفان کے باعث گرنے والے درختوں کو ہٹانے کیلئے رات گئے سے کام کررہی ہیں

 
0
189

اسلام آباد 13 جون 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کی ٹیمیں بارش اور طوفان کے باعث گرنے والے درختوں کو ہٹانے کیلئے رات گئے سے کام کررہی ہیں،متعدد علاقے کلئیر، مزید کام جاری ہے ، تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ نے گزشتہ شب ہونیوالے طوفان بادو باراں کے بعد فوری طور سینی ٹیشن کی ٹیمیں تشکیل دیدی تھی۔ جنھوں نے رات گئے سے ہی ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیاتھا۔ اب تک جی سکس ،جی فائیو اور پارلیمنٹ لاجز سمیت متعدد علاقوں میں گرنے والے درختوں کو ہٹانے کا کام مکمل کرلیا گیا ، سی ڈی اے کی ٹیمیں اہم شاہراہوں، سڑکوں اورگلیوں سے درختوں اور پانی کو ہٹانے میں مصروف ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت کے تمام علاقے کلئیر کروانے تک کام جاری رکھیں گی۔ امید ہے کہ جلد تمام علاقے کلئیر کروالیے جائیں گے۔ دریں اثناء وفاقی دارالحکومت کے تمام چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی کے کام کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا گیاہے تاکہ مون سون کی بارشوں کی صورت میں شہریوں کو کسی قسم کامسئلہ نہ ہو