چیئرمین کیپٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی عامر علی احمد کی زیر صدارت اسلام ڈولپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا

 
0
192

اسلام آباد 13 جون 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین کیپٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی عامر علی احمد کی زیر صدارت اسلام ڈولپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسلام پولیس کے 9 ڈویلپمنٹ پراجیکٹس، ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد کے تین، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور لیبر ویلفیئر کا ایک ایک منصوبہ زیر غور لایا گیا۔
آئی سی ٹی پولیس کے تقریبا پانچ ہزار ملین کے منصوبے بھی زیر غور لائے گئے جس میں پولیس اسٹیشن کا قیام، سیکٹر جی 14، جی 13 اور جی 15 میں پولیس پوسٹ کا قیام، پولیس اسٹیشن کی اپ گریڈیشن، اسلام آباد پولیس کے تحت شہریوں کی سہولت اور معلومات کے لیے ویب ٹی وی کا قیام بھی شامل ہے۔
اسلام آباد کے دیہی علاقے گولڑہ اور سہالہ میں آسان سروس مرکز کا قیام عمل میں لانے کا منصوبہ منظور کیا گیا اور دیہی علاقہ جات کے ریکارڈ کی کمپیوٹر رائز کرنے کا منصوبہ کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔
لیبر ویلفیئر ڈیپارٹؐنٹ کا منصوبہ برائے چائلڈ لیبر سروے کو بھی سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی میں بھیجنے کی سفارش کی گئی۔