اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)ریاست مخالف ٹویٹ، عمران سے تفتیش کے بعد ایف آئی اے ٹیم روانہ

 
0
98

بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکانٹ سے ریاست مخالف پوسٹ کے معاملے پرعمران خان سے تفتیش کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔

جیل ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ایک گھنٹہ تفتیش کی، بانی پی ٹی آئی اپنے وکلا چودھری ظہیر عباس، انتظار پنجوتھا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہو ئے،ٹیم نے عمران خان سے 16سوالات کئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم نے عمران خان کو ان کے ایکس اکانٹ سے پوسٹ دکھانے کے بعد سوالات پوچھنے کا آغاز کیا، بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلا کی موجودگی میں سوالوں کے جوابات دیئے، تفتیشی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ایاز احمد اور سب انسپکٹر منیب شامل تھے۔

واضح رہے ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی سے ان کے ایکس اکانٹ ہینڈل سے ریاست مخالف ویڈیو کی تشہیر کے سلسلے میں اڈیالہ جیل تفتیش کے لیے پہنچی تھی۔