راولپنڈی، جولائی 14 (ٹی این ایس): ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا پانے والے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ملاقات کیلئےشریف فیملی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ۔
شریف فیملی نجی طیارے کے ذریعے نور خان ائیربیس پر پہنچی جہاں سےوہ سیدھے اڈیالہ جیل پہنچے۔ملاقات کیلئے آنے والوں میں نواز شریف کی والدہ ،صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف ،حمزہ شہبازاور سلمان شہباز شامل ہیں۔
واضح رہےکہ نواز شریف اور مریم نوا ز کو گزشتہ روز لندن سے لاہور پہنچنے پر لاہور ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا اور وہاں سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لے جا کر بذریعہ سڑک اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔