پی ٹی آئی  کے ایم پی اے فرید خان کا قاتل پانچ برس بعد گرفتار

 
0
349

پشاور، جولائی 14 (ٹی این ایس):   سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 2013 میں ایم پی اے فرید خان پرفائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم محمد نبی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ہنگو میں تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فرید خان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت محمد نبی کے نام سے ہوئی ہے اوراس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔گرفتاردہشت گرد بم دھماکوں ، اغوا اوردہشت گردی کے کئی واقعات میں بھی ہنگو پولیس کو مطلوب تھا۔