تھانہ صدرواہ پولیس کی اہم کاروائی،بچوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا معلم گرفتار

 
0
171

راولپنڈی 13 جون 2021 (ٹی این ایس): تھانہ صدرواہ پولیس کی اہم کاروائی،بچوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا معلم گرفتار، متاثرہ بچوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی بچوں پر تشدد اور زیادتی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، تھانہ صدر واہ پولیس کو متاثرہ بچوں کے والد نے درخواست دی کہ محسن علی اس کے بچوں کو دین کی تعلیم دیتا ہے اور پچھلے 02 ماہ سے ڈرا دھمکا کر بچوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر رہا ہے، جس پر صدر واہ پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او صدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے05سالہ اور08سالہ بچوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے معلم محسن علی کو ٹریس کرکے گرفتا رکرلیا، ایس پی پوٹھوہار نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او صدر واہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے، بچوں پر تشدد اور زیادتی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔