بحریہ فیز8 ، ڈومینیئن ما ل تعمیرات غیر قانونی قرار

 
0
416

راولپنڈی اگست 06.( ٹی این ایس ) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھا ر ٹی ( آر ڈی اے ) نے بحریہ فیز8 میں ڈومینیئن ما ل کو غیر قا نونی قر ار دیتے ہو ئے تعمیر روکنے کا نوٹس جا ری کر دیا ہے ۔ آرڈی اے نے بحریہ فیز آٹھ میں ڈو مینیئن ما ل کے ما لک حشمت اقبال اور مارکیٹنگ کمپنی کو بغیر اجازت تعمیر کرنے اور تشہیر دینے جس میں غیر قانونی طور پر لکھا ہوا ہے کے “Approved from RDA” روکنے کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے، ما لک نے ڈو مینیئن ما ل میں800 دکا نیں اور 1200 اپا ر ٹمنٹ بنانے اور فروخت کرنے کے لئے غیر قانونی تشہیر شروع کر رکھی ہے۔ ڈائریکٹر میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ آرڈی اے جمشید آفتاب نے ما لک کو ڈو مینیئن ما ل کی تعمیر روکنے کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیر اور تشہیر نہ روکنے کی صورت میں میں اس ڈومینیئن ما ل سائٹ آفس کو فوری طور پر سر بمہر کر دیا جا ئے گا ۔
کمشنر راولپنڈی/ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے طلعت محمودگوندل نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو ہدایات جاری کی ہیں کے بغیر کسی خو ف وخطر کے غیر قا نونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری رکھیں۔