خواتین نے ہمیشہ بنیادی انسانی حقوق اور حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے، سلطان محمود چوہدری

 
0
477

اسلام آباد اگست 06.(ٹی این ایس ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی خواتین کو معاشرے میں انکا مساوی مقام دلواکر ملک کو کامیابی اور خوشحالی کی طرف گامزن کرنا چاہتی ہے۔ خواتین نے ہمیشہ بنیادی انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور ایک بہتر معاشرے کیلئے اپنی آواز بلند کی ہے۔ بلکہ اسلام کے پھیلاؤ کے وقت بھی خواتین نے حضرت محمد ﷺ کے ساتھ غزوات میں بھی شریک ہوئیں اور اپنا کردار ادا کیا۔آج بھی مقبوضہ کشمیر میں خواتین آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ دے رہی ہیں ۔لہٰذا یہاں پر بھی خواتین کو مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی چاہیے اور عمران خان کے ویژن کے مطابق معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ تاکہ خواتین معاشرے میں ایک مفید بہتر کردار ادا کر سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خواتین کی پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر اسلام آباد کی صدر خولہ خان، زونشا ء مہک، کشور رونق،رشیدہ بخاری اور دیگر بھی موجود تھیں اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم خواتین کو پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اور خواتین کی پی ٹی آئی کشمیر میں جوق در جوق شمولیت اس چیز کی غمازی کرتی ہے کہ پی ٹی آئی عوام کی نمائندہ جماعت سیاسی ہے اور ہم آزاد کشمیر میں خواتین کو حق دلوانے اور معاشرے میں اعلی مقام دلوانے کے لئے کوشاں ہیں ہم عام آدمی کو بھی اسکا حق دلوانے کے لئے کوشاں ہیں۔ جبکہ آزاد کشمیر کی حکومت لوٹ مار اور کرپشن میں مصروف ہے۔اس موقع پر خولہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو نے والی خواتین کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم یقین دلاتی ہیں کہ خواتین بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ خواتین کے حقوق کے لئے کوشاں رہیں گی۔ اس موقع پر انھوں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کی کوششوں کوسراہتے ہیں اور ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو انکے ساتھ اجاگر کریں گے۔