ڈیجیٹل پاکستان پالیسی 2017 کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، اسٹیٹ بینک

 
0
423

کراچی اگست 06.(ٹی این ایس )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ڈیجیٹل پاکستان پالیسی 2017 کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت ملک میں نئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں اضافہ ہورہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل ٹیکنا لوجی کی ترقی کے لیے یہ ایک بہتر پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ٹیلی کام سیکٹرترقی کرے گا اور ملکی معیشت پھلے پھولے گی۔اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ2014 میں ملک میں تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی سروس آنے کے بعد انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 35 فی صد اضافہ ہوا ہے اور لوگوں نیبڑی تعداد میں کنکشنز حاصل کئے ہیں جس کے بعد ملک میں نئے کنکشن کی رجسٹریشن 118 فی صد بڑھ گئی ہے ۔ماہرین کے مطابق نئی ٹیکنالوجی آنے کے باعث لوگوں میں مختلف ایپس کا استعمال بڑھا گیا ہے ۔ جس میں واٹس ایپ ، اسکائپ اور دیگر شامل ہیں۔ اس بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث ہی بینکوں اور دیگرکاروباری فرمز نے بھی اپنی ایپس بنا لی ہیں ۔