راولپنڈی پولیس کی جانب مسیحی برادری کے تحفظ فراہم کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات

 
0
184

راولپنڈی 13 جون 2021 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کی جانب مسیحی برادری کے تحفظ فراہم کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات، سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پرمامور افسران کوچیک،بریف کیااوردوران چیکنگ پولیس اہلکاروں کوکورونا ایس اوپیز کے متعلق ہدایات جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،مسیحی برادری اتوار کے روز گرجاگھروں میں عبادت کا اہتمام کرتی ہے،راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیتے ہوئے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کوہدایات دیں،سینئر پولیس افسران نے کہاکہ کورونا وائرس جان لیوا مرض ہے،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے ہم اس خطرناک وباء سے بچ سکتے ہیں، دوران ڈیوٹی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور گرجا گھروں کے اندر بھی کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمدکو بھی یقینی بنایا جائے،ڈیوٹی کے دوران ماسک،ہینڈ سینیٹائزراستعمال کیاجائے اورسماجی فاصلہ برقرار رکھاجائے۔