راولپنڈی 13 جون 2021 (ٹی این ایس): تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی اہم کاروائی، خاتون سے زیادتی کرنے والاملزم گرفتار، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا خواتین پر تشدد اور زیادتی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، تھانہ نیوٹاؤن پولیس کو متاثر خاتون نے درخواست دی کہ اقبال جو اس کا سابقہ شوہر ہے نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور برہنہ تصاویر بناکر بلیک میل کیا جس پرنیو ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ ا ونیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم اقبال کو گرفتا رکرلیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ تفتیش مقدمہ جاری ہے میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا، ایس پی راول نے ایس ایچ او نیوٹاؤن اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور ان کا جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔