ریسکیو1122راولپنڈی ،25روڈٹریفک حادثات میں23ا فرادریسکیو

 
0
727

راولپنڈی اکتوبر 26(ٹی این ایس)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات پر25روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں23فرادزخمی ہوئے ۔ان حادثات میں05افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کیں اور18افراد ذیادہ زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دیتے ہو ئے فوری طور پر ضلع راولپنڈی کے نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو 1122 راولپنڈی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں13ڈرائیورز،02مسافراور08پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں21مرداور02 عورتیں شامل ہیں۔ ان ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالوں میں13 افراد کی اوسط عمر18 سے 40سال کے درمیان،07 افراد کی اوسط عمر 41سے 60سال کے درمیا ن اور 03افراد کی اوسط عمر 60 سال سے ذیادہ ہے۔