راولپنڈی (ٹی این ایس) تاجران و ٹرانسپورٹرز من گھڑت خبروں پر توجہ نہ دیں ۔ عمران خان

 
0
6

راولپنڈی (ٹی این ایس) تاجران و ٹرانسپورٹرز من گھڑت خبروں پر توجہ نہ دیں ۔ عمران خان

ساتھیوں کی حقوق پر متحد ہیں اور نظریں کھلی ہیں سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں ۔ الحاج طارق خان تنولی ۔

جی بی ایس اڈوں کی منتقلی بارے خبریں بے بنیاد اور منگھڑت ہیں میڈیا پر چلنے والی خبروں بارے تاجر و ٹرانسپورٹروں کر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں تفصیلات کے مطابق جنرل بس سٹینڈ اڈہ پیر ودھائی کی منتقلی بارے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر انجمن تاجران جنرل بس سٹینڈ اڈہ پیر چئیر مین عمران خان اور سرپرست اعلی الحاج طارق خان تنولی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ من گھڑت خبروں پر توجہ نہ دیں اگر اس حوالے سے کسی بھی قسم کی پیشرفت ہوئی تو سب سے پہلے تاجروں و ٹرانسپورٹروں کو آگاہ کیا جائے گا اور تاجر برادری ٹرانسپورٹروں کے حقوق کا تحفظ کے لئے ہمہ تن گوش ہیں تاجر رہنماؤں عمران خان و الحاج طارق خان تنولی نے مزید کہا کہ برادری یکجا ہیں اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ باہمی مشاورت سے اقدامات کرتے ہیں سوشل میڈیا پر مفاد پرستوں کی جانب سے اڈہ پیرودھائی راولپنڈی کی منتقلی کی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جن کا حقیقت سے کسی قسم کا تعلق نہیں ہے اس حوالے سے ہم انتظامیہ اور خاص کر سرکاری ذمہ داران سے مکمل روابط میں ہیں ۔