پارٹی کی طرف سےشہباز شریف کو جذبہ خدمت اور انتظامی صلاحیتوں کی بنیاد پر اگلا وزیرِ اعظم نامزد کیا جانا اچھنبے کی بات نہیں

 
0
337

کراچی،اکتوبر 31 (ٹی این ایس): اسبات میں کوئی حیرت نہیں اگر  لندن میں ن لیگ  کی اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ طے کیا گیا ہے کہ اگر پارٹی اگلے سال ہونیوالے عام انتخابات   جماعت جیت جائے تو شہباز شریف وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہونگے۔ حسن نواز کے دفتر میں  گھنٹوں جاری رہنے والے  اس اجلاس میں  وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف نے محمد نواز شریف کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ  انتخابات  قریب ہونت کے پیشِ نظراداروں کیساتھ ٹکراؤ سے احتراض ہی بہتر ہے اور ذرائع کے مطابق جناب نواز شریف نے اس بات  آمادگی کا اظہار بھی کرلیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ میاں محمد نواز شریف بارہا  شہباز شریف کی انتظامی صلاحتوں اور محنت کی تعریف کر چکے ہیں جسکی وجہ سے  پنجاب دوسرے صوبوں  ترقی میں بہت آگے نظر آتا ہے۔ن لیگ کے  سینئر کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں کہا کہ شہباز شریف نے  جس لگن اورذاتی دلچسپی سے پنجاب میں ترقیاتی منصوبے نہ صرف مکمل بلکہ وقت سے پہلے،کم لاگت پر اور شفافیت کے ساتھ مکمل کرائے  وہ لائقِ صد تحسین ہے۔ انھوں نے کہا کہ 1995 میں ابھوں نے  پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کے طور پر ترقی و خوشحالی کی داغ بیل ڈالی شہباز شریف اسی مشن کو پائہ تکمیل تک پہنچارہے ہیں۔

انکے ساتھ کام کرنے والے جانتے ہیں کہ وہ نظام کی بہتری کے لئے انتھک کام کرنے والے لیڈر ہیں۔ انھوں  غرباء کے لئے  رعائت پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی خاطر کئی اسکیمیں شروع کیں مگر بعد ازاں اشرافیہ اور ند دیانت سیاسی طبقہ نے انھیں اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا۔

اپنی شہرت کے مطابق انھوں نے صوبہ بھر کے بڑے شہروں میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کئے  جن سے  بنیادی ڈھانچے کو وسعت  دینے میں بھی مدد ملی اور جن سے شہری آبادی کو وہ ضرورت میسر آئی جن کے لئے انھوں نے ووٹ دئے تھے۔  وزیرِ اعلیٰ کا عوام کو پہنچائی جانے والی سروس کے بارے میں یہ اطمنان کرنے کہ اسمیں کہیں کوئی کوتاہی تو نہیں بھرتی جاتی ،کے لئے ایس ایم ایس سروس شروع  کرکے شکایات کا خود سن کر انکا ازالہ کرنا بھی ایک بڑا مستحسن اقدام ہے۔

برطانیہ کے سابق وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی  شہبا شریف کی  عوامی خدمت اور اسکو انجام دینے کی  صلاحیت کی تعریف کر چکے ہیں۔