فاٹا میں’’ لوکل باڈی الیکشن ‘‘ اکتوبر سے پہلے ہوں گے ،ایجنسی ڈویلپمنٹ فنڈ کو ختم کردیا گیا:  وزیر اعظم

 
0
368

اسلام آباد ، مئی  02 (ٹی این ایس):  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فاٹا میں’’ لوکل باڈی الیکشن ‘‘ اکتوبر سے پہلے ہوں گے جبکہ فاٹا میں ایجنسی ڈویلپمنٹ فنڈ کو ختم کردیا گیا ہے۔

تفصیلا کے مطابق قومی اسمبلی میں خطا ب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ فاٹا ریفارمز پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا، فاٹا میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے جبکہ فاٹا میں امن پاک فوج کی قربانیوں سے قائم ہو ا ہے ،تمام جماعتوں نے فاٹا اصلاحات کی حمایت کی ہے ، یہی نہیں سپریم کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل ہونا چاہیے جبکہ فاٹا اصلاحات عوام کی ضرور ت ہے،خواہش ہے کہ موجودہ اسمبلی میں فاٹا ریفارمز کو مکمل کیا جائے اور اس حوالے سے تمام پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔