گیاری سیاچن کے شہداکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد، وزیراعلی ٰگلگت بلتستان، کورکمانڈرراولپنڈی  اور شہداکے رشتہ داروں کی شرکت

 
0
329

راولپنڈی، مئی  02 (ٹی این ایس):  گیاری سیاچن کے شہداکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب منعقد کی گئی جس میں کورکمانڈرراولپنڈی نے شرکت کی ۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق گیاری سیاچن کے شہداکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں کورکمانڈرراولپنڈی ، وزیراعلی ٰگلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور شہداکے رشتہ داروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کورکمانڈرراولپنڈی نے شہدا کی یادگارپرپھول چڑھائے، بعد ازاں انہوں نے شہدااورانکے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ 2012 میں گیاری سیاچن میں برفانی تودے تلے دب کر متعدد فوجی شہید ہوگئے تھے ۔