اسلام آباد اپریل 11 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے سابق آ ئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق کیس میں غلام حیدرجمالی کی ضمانت میں مزید دوہفتوں کی توسیع کر تے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی ہے اورنیب سے تحقیقات کی پیشرفت کی رپورٹ طلب کرلی ہے ، جمعرات کو جسٹس منظور احمد ملک کی سر براہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پرسابق آئی جی کے وکیل نے پیش ہوکرعدالت کوبتایاکہ میرے موکل کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اس لئے استدعا ہے کہ ان کی ضمانت قبل ا زگرفتاری میں مزید توسیع کی جائے ،جس پرعدالت نے سابق آ ئی جی کی ضمانت میں دو ہفتوں کی تو سیع کرلی اور نیب سے تحقیقات میں پیش رفت کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔