پاک فوج نے ملک کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھا ہے، وزیر اعظم عمران خان

 
0
148

اسلام آباد 08 فروری 2022 (ٹی این ایس): نوشکی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردو ں سے لڑنے والے شہدا کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو مظاہر ہ پاک فوج نے کیا دنیا میں مثال نہیں ملتی، پاک فواج نے ملک کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھا ہے۔

عمران خان نے ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا، انہوں نے کہا کہ جب دہشتگردی کے واقعات کا پتہ لگا تو چین میں تھا، وہیں سوچا تھا کہ چین سے جاتے ہی بلوچستان کا دورہ کروں گا، انہوں نے کہا کہ کسی جمہوری حکومت نے بلوچستان میں اتنے فنڈز نہیں لگائے جتنے ہم نے لگائے ہیں، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں گے، بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے بیرونی فنڈنگ ہوتی ہے، لیکن ہم اتنا کام کریں گے کہ انتشا ر پھیلانے والوں کے پاس کچھ نہیں بچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے، ہیلی کاپٹر سے نوشکی روانہ

عمران خان نے کہا کہ ہمیں اعتماد ہے پاکستان میں کسی قسم کی دہشتگردی کامیاب نہیں ہوسکتی، ہمیں اپنے جوانوں پرپورا اعتماد ہے۔

وزیراعظم نے مہنگائی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور دنیا میں مہنگائی کا طوفان آیا ہواہے، کچھ اشیا کی قیمتیں کم کرسکتے ہیں لیکن تیل کی قیمت ہمارے بس میں نہیں ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پورا احساس ہے کہ ہمارا تنخواہ دارطبقہ تکلیف میں ہے، پوری کوشش ہے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کریں، جیسےجیسے معیشت بہترہوگی ،تنخواہوں میں اضافہ کرتے جائیں گے۔ انہوں نے تمام سیکٹرزسے اپیل کی کہ وہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں۔