لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کامیاب آپریشن، خاتون کے سر سے کیل نکال دیا

 
0
320

اسلام آباد 08 فروری 2022 (ٹی این ایس): پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے خاتون کے سر سے بحفاظت کیل نکال دیا۔

تصویر میں دکھائی گئی خاتون کو چند روز قبل لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا تھا جس کے سر میں کیل دھنسا ہوا تھا۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کے زریعے کیل نکال کر مریضہ کو ڈسچارج کر دیا۔

اس وقت نا تو مریضہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل ہیں اور نا اس بارے میں مزید معلومات موجود ہیں۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے پاس مریضہ کا کوئی رابطہ نمبر یا پتہ موجود نہیں۔