وزیراعظم عمرا ن خان ایک روزہ دورے پرلاہور روانہ

 
0
152

اسلام آباد 16 فروری 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمرا ن خان ایک روزہ دورے پرلاہور روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم سرکاری دورے کے دوران وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے جس ے دوران صوبے کے انتظامی اور سیاسی امورپر اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خانیوال واقعہ بارے اب تک کی تحقیقات پر وزیراعظم عمران خان کوبریف کریں گے ۔ گورنر چودھری محمد سرور بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

محکمہ مواصلات کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران پنجاب میں روڑ سیکٹر میں حکومت پنجاب کے اقدامات کاجائزہ لیا جائے گا۔