ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری

 
0
396

راولپنڈی 21 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری،کھلی کچہری میں آنے والے16شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے،شہری کی درخواست پر ایس ایچ ا وکینٹ کو قانونی کاروائی کرنے کا حکم،03شہریوں کی درخواستیں تبدیلی تفتیش کے لیے مارک کیں، مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،شہریوں کے مسائل تھانے کی سطح پر حل کیے جائیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے سی پی اوآفس راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں آنے والے16شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران سے فون پر بات کرکے مسائل کے حل کیلئے انہیں احکامات جاری کیے،شہری کی درخواست پر ایس ایچ ا وکینٹ کو قانونی کاروائی کرنے کا حکم دیا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کھلی کچہری میں 03شہریوں کی درخواستیں تبدیلی تفتیش کے لیے مارک کیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل تھانے کی سطح پر حل کیے جائیں،تھانے میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ہرممکن مددکریں۔