سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی جے یو آئی میں شمولیت

 
0
2035

کوئٹہ 21 جنوری 2022 (ٹی این ایس): سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی۔

اپنے بیان ڈگری ڈگری ہوتی ہے، سیاست سیاست کی وجہ سے مشہور پیپلز پارٹی دور میں وزیراعلیٰ بلوچستان رہنے والے نواب اسلم رئیسانی نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔

یاد رہے کہ نواب اسلم رئیسانی 2018 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور اس وقت بلوچستان میں اپوزیشن کی بینچ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔