راولپنڈی جنوری 31(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے حلقہ این اے 55سے رکن اسمبلی شیخ رشید کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر مقدمہ جس میں انہوں نے شیخ رشید کے اثاثے چھپانے اور ناجائز ذرائع سے دولت اکھٹی کرنے اور جائدادیں بنا کر اسے الیکشن گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کا الزام لگا یا ہے کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل محمد الیاس شیخ کے ذریعے درخواست دائر کر دی ہے ۔ اس موقع پر صحا فیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ شیخ رشید ناجائز اثاثہ جات کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہونے سے قبل قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیکر مقدمہ سے بچنا چاہتا ہے اور اسی لئے گزشتہ تین سال سے خفیہ ہاتھ کی مدد سے میرے مقدمہ کی سما عت نہیں ہونے دی اسکے باوجود میں شیخ رشید کا پیچھا کرونگا اور عوام کے مال سے بنائے گئے ناجائز اثاثے قوم کے حوالے کروا کر دم لونگا۔