رانا ثناء کے بیان پر وزیراعلیٰ نے کمیٹی تشکیل دیدی ٗنظام الدین سیالوی

 
0
427

اسلام آباد جنوری 31(ٹی این ایس)رکن پنجاب اسمبلی نظام الدین سیالوی نے کہا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے بیان پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو ایک ہفتے کے اندر صوبائی وزیر کے بیان کی تحقیقات کریگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایم پی اے نظام الدین سیالوی نے بتایا کہ کمیٹی میں 6 علماء ، زعیم قادری اور ترجمان پنجاب حکومت ملک احمدشامل ہیں۔ کمیٹی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا ویڈیو یا تحریری بیان لیگی۔نظام الدین سیالوی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر پیرسیالوی نیان سے استعفامانگ رکھا ہے۔ رانا ثناء اللہ کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکے تو استعفے کی شرط رکھی ہے ٗکمیٹی جو فیصلہ کرے گی وہ قبول ہو گا۔انہوں نے کہاکہ وہ رانا ثناء اللہ کے استعفے والے بیان پر قائم ہیں