امریکی کانگرس کی رکن شیلا جیکسن لی کا عمران خان کو فون، حکومت سازی کے بعد وفد کے ہمراہ پاکستان کادورہ کرنے کے ارادے کا اظہار کیا، عمران کا خیر مقدم

 
0
927

اسلام آباد، اگست  05 (ٹی این ایس):  امریکی کانگرس کی رکن شیلا جیکسن لی نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ،شیلا جیکسن لی نے تحریک انصاف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ،دونو ں رہنماؤں کے مابین رابطہ سینئر رہنما عمران اسماعیل کے توسط سے قائم ہوا۔

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے نئی حکومت کی حمایت اورتعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سازی کے بعد وفد کے ہمراہ پاکستان کادورہ کروں گی، جس پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مبارکباد کے پیغام پرشیلا جیکسن کا شکریہ ادا کیا اور  امریکی رکن کانگریس کے دورہ پاکستان کے پروگرام کا خیرمقدم کیا۔