اے ایس پی غازی کا میڈیا نمائندگان کے ساتھ تعارفی میٹنگ۔

 
0
127

ہری پور 29 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): نوتعینات اے ایس پی غازی ڈاکٹر خدیجہ عمر کی میڈیا نمائندگان کے ساتھ تعارفی میٹنگ۔ میٹنگ میں غازی سے تعلق رکھنے والے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان نے شرکت کی اور اے ایس پی غازی تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ پولیس سے متعلق غازی میں مسائل پر اور جرائم سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔ میڈیا نمائندگان نے اپنی طرف سے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اے ایس پی غازی نے میڈیاں نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہ معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے اور مثبت صحافت کے فروغ پر تمام نمائندگان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ علاقہ میں جرائم کی نشاندہی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس اور میڈیا نمائندگان کے درمیان باہمی تعاون ضروری ہے۔ سرکل میں امن کی فضاء برقرار رکھنا میری اولین ترجیحات میں سے ہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے سدباب کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں گئے۔