تنگوانی زرعی کھاد کی بحران اور بلیک پر فروخت کرنے کے خلاف قومی عوامی تحریک اور ایس ٹی پی کا مشترکہ احتجاج

 
0
466

تنگوانی 24 دسمبر 2021 (ٹی ای ایس): تنگوانی زرعی کھاد کی بحران اور بلیک پر فروخت کرنے کے خلاف قومی عوامی تحریک اور ایس ٹی پی کا مشترکہ احتجاج مظاہرہ ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا ۔ ملک بھر کی طرح کندھ کوٹ میں بھی زرعی کھاد کی شاٹیج اور منافع خور ڈیلروں کے جانب سے کھاد مہنگے داموں میں فروخت ہونے کے خلاف قومی عوامی تحریک کی جانب سے سجاد احمد بروہی جبکہ سندھ ترقی پسند پارٹی کے جانب سے محمد اکرم باجکانی کے قیادت میں کارکنان نے گھنٹہ گھر چوک سے ڈپٹی کمشنر دفتر تک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے دفتر گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا ۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین نے کہا کہ کاشتکاروں کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے زرعی کھاد منافع خور ڈیلر بلیک پر فروخت کر رہے ہیں لیکن حکومتی عملدار خاموش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یوریا ڈی اے پی اور دیگر زرعی کھاد شاٹ کر دیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ کاشتکار پہلے سے مشکلات سے دوچار ہیں ۔ اب انھیں زرعی کھاد مہنگے داموں میں فروخت کرکے انہیں مزید مشکلات کا شکار بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے اعلی حکام سمیت مقامی ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے منافع خوروں کھاد ڈیلروں کے خلاف کاروائی اور زرعی کھاد کی شاٹیج ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔