کندھ کوٹ پولیس کا بدنام زمانہ ڈاکو مشکی محمدانی کے ٹھکانے پر سرچ آپریشن

 
0
453

تنگوانی 23 اپریل 2021 (ٹی این ایس): کندھ کوٹ پولیس کا بدنام زمانہ ڈاکو مشکی محمدانی کے ٹھکانے پر سرچ آپریشن۔ آپریشن ایس ایچ او غلام قادر جتوئی کی قیادت میں کیا گیا جبکہ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ دوسری جانب پولیس نے انعام یافتہ ڈاکو کے گھروں کو مسمار کر دیا۔ پولیس آپریشن میں ضلع بھر کے ایک سو سے زائد پولیس اہلکار ای پی سی چین اور جدید مشینری کے ذریعے ڈاکوں کے گھروں پر کارروائی کی گئی ۔ جبکہ دو روز قبل ڈاکو مشکی محمدانی گینگ نے کندھکوٹ کے سابقہ پریس کلب صدر صحافی پیر بخش بنگوار کی گھر پر حملہ کرکے راکٹ لانچر کے گولے برسائے تھے ۔