کرم پور کے قریب کرڑو شاخ نہر کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ میں ٹکر

 
0
520

تنگوانی اپریل 08 (ٹی این ایس): کرم پور کے قریب کرڑو شاخ نہر کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ میں ٹکر۔ حادثے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ کرم پور کے قریب کرڑو شاخ نہر کے مقام پر کرم پور سے جانے والے تیز رفتار موٹر سائیکل اور گردو گاؤں سے آنے والا چنگچی رکشہ میں آمنے سامنے ٹکر ہوا جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں گاؤں مہران خان بجارانی کے رہائشی رکشہ ڈرائیور عزیزاللہ لاشاری محمد عمر لاشاری رابعہ لاشاری وزیرا لاشاری اور دیگر شامل ہیں جبکہ کرم پور سے جانے والے موٹر سائیکل سوار دو افراد ہیرو ملک شہمیر ملک زخمیوں میں شامل ہیں ۔ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جبکہ ورثہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو کرمپور اسپتال منتقل کیا ۔ جبکہ شدید زخمی ہونے والے عزیزاللہ لاشاری کو تشویشناک حالت میں شکارپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتایا جارہا ہے ۔