تنگوانی ایس ایس پی امجد شیخ کا بھانڈا پھوٹ گیا ۔ لوگوں کو قبائلی جھگڑوں کو بڑھانے کا ذمہ دار ایس ایس پی کو قرار دے دیا گیا

 
0
397

تنگوانی 16 فروری 2022 (ٹی این ایس): تنگوانی ایس ایس پی امجد شیخ کا بھانڈا پھوٹ گیا ۔ لوگوں کو قبائلی جھگڑوں کو بڑھانے کا ذمہ دار ایس ایس پی کو قرار دے دیا ۔ کچے میں چاچڑ سبزوئی بھیا جاگیرانی گینگ میں چلنے والے خونی تنازعے میں ایس ایس پی امجد شیخ کا ہاتھ ہونے کے انقشافات ۔ چند مڈل اور اپنی بہادری کے چرچے ظاہر کرنے کے لئے ایس پی نے متعدد افراد کو قتل کروا دیا ہے ۔ اہل علاقہ نے چاچڑ ۔ سبزوئی جاگیرانی تنازہ پولیس کا پری پلاننگ بتایا ہے ۔ضلع بھر کی امن و امان داؤ پر لگ گئی مختلف مقامات پر قبائلی جھگڑے شروع ہوگئے ہیں خونی تنازوں میں اضافے کے باعث لوگوں میں خوف ہراس اہل علاقہ میں سخت مایوسی چھا گئی ہے ۔ کچے کے حالات خراب ہونے کے ساتھ ساتھ پکی کے علاقوں میں بھی امن امان کی حالات خراب ہونے لگے آئے روز خونی واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے شہر بھر میں چور یا معمول بن گئے معمولات زندگی مفلوج بننے لگیں پولیس نے ڈاکو چوروں کے آگے چشم پوشی کر رکھی ہے ۔ ایس ایچ او اے سیکشن پولیس تھانہ کی حدود میں چوریاں زور پکڑنے لگے آئے روز موٹر سائیکل کی چوری اور جیب کتروں نے شہر بھر میں لوگوں کا جینا اجیرن کردیا لاکھوں روپے کی چوری ہونے کے باوجود ایس ایچ او سے ملی بھگت کے بعد پولیس خاموش تماشائی بننے میں مصروف ہے شہریوں نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی لاڑکانہ سے فوری طور پر کندھ کوٹ کشمور کی حالات خراب ہونے کا نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس کے بھیس میں وردی پہننے والے کالے بھیڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے دیگر صورت میں سندھ بھرمیں احتجاجی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دی ہے