تنگوانی کندھ کوٹ ضلع بھر میں احساس کفالت پروگرام کے تحت غریب مستحق طبقے کے لوگوں میں 12000 روپے تقسیم کرنے کا کام بدستور جاری

 
0
327

تنگوانی اپریل 25 (ٹی این ایس): تنگوانی کندھ کوٹ ضلع بھر میں احساس کفالت پروگرام کے تحت غریب مستحق طبقے کے لوگوں میں 12000 روپے تقسیم کرنے کا کام بدستور جاری احساس کفالت سینٹروں میں سماجی فاصلہ رکھا جا رہا ہے ۔ احساس کفالت سینٹر میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں جبکہ خواتین کے سنٹروں پر دو لیڈی ہیلتھ ورکر بھی مقرر کیے گئے ہیں ۔ کندھ کوٹ کے مختلف شہروں میں تنگوانی کرمپور غوث پور اور دڑی سمیت ضلع بھر میں مختلف شہروں میں احساس کفالت پروگرام کے سینٹر قائم کیے گئے جہاں پر مستحق افرادمیں رقم باٹنے کا کام بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔