تنگوانی اپریل 07 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل گاؤں حاجی امام الدین بجارانی کے رہائشی پولیس اہلکار حاجی نور حسن بجارانی موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے تاہم انہیں سکھر کہ حرا ہسپتال میں زیر علاج کیا گیا تھا ۔ جہاں پر ان کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں کراچی اسپتال ریفر کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے نوجوان پولیس اہلکار کی نعش گھر پہنچنے پر ورثہ میں قیامت برپا ہوگئی اور علائقے میں ماحول سوگوار ہو گیا ۔