تنگوانی، کرم پور کے قریب آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ

 
0
368

تنگوانی اپریل 07 (ٹی این ایس): تنگوانی، کرم پور کے قریب آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔کرم پور کے قریب ناپر کوٹ پولیس تھانے کی حدود کچی کے گاؤں مہران خان بجارانی میں بجارانی برادری کے گھروں کو اچانک آگ لگ گئی ۔ اچانک آگ لگ جانے کی وجہ سے پانچ گھر جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ گھروں میں پڑا سامان اناج روک رقم اور تین بچیوں کے دہیج کا سامان جل گیا۔ گھروں کو اچانک آگ لگ جانے کی وجہ سے محمد امین ساجن حیرالدین نورالدین بجارانی کے گھر جل گئے ۔ اطلاع باوجود موقع پر فائربرگیڈ عملہ اور گاڑی موقعہ پر نہیں پہنچے جس کی وجہ سے تمام گھر جل کر خاکستر ہوگئے اور اہل علاقہ دیہاتیوں کی لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ متاثرین نے انتظامیہ سے فوری مدد کی اپیل کر لی انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے وجہ سے ہم پہلے سے بے روزگار ہیں ۔ اور ہمارے گھر بھی جل گئے انہوں نے انتظامیہ سے فوری مدد کی اپیل کر لیں ۔