تنگوانی میں امن و امان کی صورتحال بگڑ گئی آئے روز چوریوں کی واردات معمول بن گئیں

 
0
329

تنگوانی اپریل 25 (ٹی این ایس): تنگوانی میں امن و امان کی صورتحال بگڑ گئی آئے روز چوریوں کی واردات معمول بن گئیں، تنگوانی میں چور مکان مالکان کو یرغمال بناکر دو موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے پولیس تماشائی ۔ تنگوانی ڈیرہ سرکی پولیس تھانے کی حدود گاؤں حضوربخش ملک میں چوری کی واردات پیش آیا ہے ۔ چور مکان مالکان نورحسن ملک اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کے گھر سے 2 موٹر سائیکلین چوری کر کے فرار ہوگئے جبکہ متاثرین نور حسن ۔ غلام سرور ۔ جمال الدین اور دیگر نے پولیس کے خلاف احتجاج ہونے والی چوری واپس کرانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ جبکہ انہونے کہا کہ چند قدموں کے مفاصلے پر ڈیرہ سرکی پولیس تھانہ موجود ہے لیکن ایک ہفتے میں دوسرا چوری ہوا ہے ۔ متاثرین نے آءجی سندھ ڈی آئی جی لاڑکانہ ایس ایس پی کندھ کوٹ سے اپیل کرتے ہوئے نوٹس لیکر چوری واپس کراکے ہمیں انصاف فراہم کرائے ۔