تنگوانی 23 اپریل 2021 (ٹی این ایس): تنگوانی کرم پور پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں جمال سے ڈاکو نوجوان کو اغوا کرکے لے گئے ورثہ کا احتجاج روڈ بلاک، تنگوانی کرمپور پولیس تھانہ کے حدود گاؤں گاؤں جمال سے ڈاکوں دلمراد نندوانی کو اغوا کرنے کے بعد کچے کے طرف فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر ورثہ اور پولیس کے اٹھا لے ڈاکوں کے پیچھے کچے طرف روانہ مغوی نوجوان کی بازیابی کے لیے پولیس نے کچے کے مختلف علاقوں میں ناکا بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیں ۔جبکہ نوجوان کی بازیابی کیلئے ورثاء نے الاہی بخش لاڑو کے مقام پر سندھ ۔ پنجاب کو ملانے والے انڈس ہائی وے پر احتجاج کر کے دھرنا دے دیا روڈ بند ہونے کی وجہ سے روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں بھی مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔جبکہ مظاہریں کا کہنہ ہے کہ جب تک نوجوان بازیاب نہیں ہوگا دھرنا جاری رہے گا ۔ دوسرے جانب پولیس کے جانب سے مظاہرین سے احتجاج ختم کرانے کے لیئے مزاکرات کرکے مہلت لیں جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا ۔