تنگوانی اور کندھ کوٹ پولیس نے 2 نوجوانوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا

 
0
139

تنگوانی 18 مارچ 2022 (ٹی این ایس): تنگوانی اور کندھ کوٹ پولیس نے 2 نوجوانوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ پولیس کے جانب سے مقابلے کا دعویٰ کیا گیا ۔ تنگوانی پولیس نے رہزن ولد شہمیر سبزوئی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے واقعے میں مبینہ مقابلہ دکھا کر ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ ایس ایچ او تنگوانی ظہور احمد لاشاری نے بتایا کہ ملزم واردات کے ارادے سے تو شاخ نہر کے مقام پر کھڑا تھا جہاں پر ملزمان سے مقابلہ ہوا ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے ۔ جبکہ دوسری واقعے میں پولیس تھانہ اے سیکشن کندھ کوٹ خلیل احمد رند نے محمدانی چیک پوسٹ کے مقام پر ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ گشت پر مامور تھے کہ محمدانی چیک پوسٹ کے مقام پر واردات کے ارادے سے کھڑے ملزمان بخت علی ولد علی نواز سبزوئی اور ان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے ملزم سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے پولیس نے بتایا کہ ملزم مختلف مقدمات میں مطلوب تھا جن کو گرفتار کیا گیا ہے پولیس نے مزید کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ملزم کے ساتھی کچے کی طرف فرار ہو گئے ۔ جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان کا کہنا ہے کہ ہمیں چند روز قبل حراست میں رکھا گیا تھا تاہم ۔ ہمیں گولیاں مار کر زخمی کیا گیا ہے ۔