تنگوانی پولیس تھانہ کی حدود گاؤں عبدالرزاق کوسو سے ایک ہفتے سے پندرہ سالہ نوجوان اسرار احمد ولد سکندر علی گولو لاپتہ ہوگئے

 
0
186

تنگوانی 18 مارچ 2022 (ٹی این ایس): تنگوانی پولیس تھانہ کی حدود گاؤں عبدالرزاق کوسو سے ایک ہفتے سے پندرہ سالہ نوجوان اسرار احمد ولد سکندر علی گولو لاپتہ ہوگئے ۔ غصہ کی جانب سے نوجوان کی اغوا ہونے کا شباب بتایا جارہا ہے جبکہ نوجوان اسرار احمد کے والدین مسمات فرزانہ جبکہ والد سکندر علی گولو نے پاک کتاب اٹھا کر تنگوانی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ہمارا بچہ لاپتہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو بھی اطلاع دی تاہم ہیں تاہم پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہا اور ہمارے بچے کی ڈونڈنے میں وہ ہماری مدد نہیں کر رہا انہوں نے اعلی حکام سے پاک کتاب کے واسطے دے کر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچے کی تلاش کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انھوں نے شبہ ظاہر کیا کہ میرے بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے انہوں نے آئی جی سندھ دیا جی لاڑکانہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ بچے کی تلاش کے لیے اقتدامات اٹھائی جائے ۔