کندھ کوٹ کے علاقہ کچے میں پولیس چوکی پر ڈاکوں کا حملہ دو اہلکار اغوا کر لیے گئے

 
0
1053

تنگوانی 22 جون 2020 (ٹی این ایس): کندھ کوٹ کے علاقہ کچے میں پولیس چوکی پر ڈاکوں کا حملہ دو اہلکار اغوا کرلیے گئے۔ جبکہ کچے کے علاقے گبلو پولیس تھانہ کے حدود گاڑھی موری پولیس چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا مسلح افراد نے پولیس چوکی پر کنٹرول کر کے اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا اور دو پولیس اہلکار اغوا کر کے لے گئے مسلح افراد نے دو پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل محمد عمر چاچڑ اور کانسٹیبل رضا محمد لاشاری کو اغوا کر لیا اور ان کا اسلحہ چھین لیا۔ مسلح افراد دونوں مغوی پولیس اہلکاروں کو کچے کی طرف لے کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ضلع بھر کی پولیس کا ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کی قیادت میں کچے میں آپریشن شروع کر دیا اور تمام آنے جانے والے راستوں کو سیل کردیا۔ مختلف مقامات پر پولیس اور ڈاکووں کے مابین فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا ہے ۔

تاہم ابھی تک دونوں مغوی پولیس اہلکار بازیاب نہ ہوسکے۔ ڈاکوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنا کندھ کوٹ پولیس کیلئے چیلنج بن گیا ۔ ایس ایس پی کندھکوٹ سید اسد رضا شاہ نے کہا ہے کہ دو قبائل کے آپسی تصادم پر ایک قبیلے نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا ہے جن کو جلد بازیاب کروالیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈکیتوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ پولیس کی جانب سے کچے کے علاقے میں جدید مشینری اور جدید اسلحہ کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ پولیس کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کچے میں جاری آپریشن میں ڈرون کیمروں کے ذریعے آپریشن کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ پولیس نے ڈاکو کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کر کے آگ لگا دی جب کہ پولیس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ڈاکووں کے خاتمے اور اہلکاروں کی بازیابی تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔