کشمور: انجنیئر بلڈنگز جلیل احمد شیخ کے خلاف ٹھیکیدرا محمد صلاح سبزوئی کا احتجاج، دوست محمد رمضان سومرو کے بنگلے پر بیٹھ کر ٹھیکیداروں کو لوتے ہیں، چئیرمین نیب سمیت مقامی حکومت نوٹس لے: ٹھیکیدار کی اپیل

 
0
363

تنگوانی، اپریل 10 (ٹی این ایس): کشمور کندھ کوٹ میں ٹھیکیدار محمد صلاح سبزوئی نے انجنیئر بلڈنگز جلیل احمد شیخ کی مبینہ کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ انجنیئر نے گذشتہ چارسالوں سے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ٹھیکیدار محمد صلاح سبزوئی نے کہا کہ انجینئر جلیل احمد شیخ اپنے دفتر میں ذمہ کا کام کرنے کے بجائے اپنے ایک دوست محمد رمضان سومرو کے بنگلے پر بیٹھ کر ٹھیکیداروں کو لوتے ہیں۔
ٹھیکیدار نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال، منسٹر ورکس سروسز امداد پتافی،ڈپٹی کمنشنر کشمور کندہ کوٹ اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اصغر علی شاہ سے مذکورہ انجینئر کے خلاف انضباطی کاروائی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موصوف سے کندہ کوٹ کشمور کے ٹھیکیداروں کی جان چھڑوائی جائے۔ ٹھیکیدار محمد صلاح سبزوئی نے کہا کہ انجینئر جلیل احمد شیخ کے پاس تین ڈائریاں ہیں جن میں وہ ہر ٹھیکیدار سے لیے گئے پیسوں کاحساب کتاب لکھتے ہیں، انھوں نے انجنیئر نے ضلع کے ترقیاتی اسکیموں کو کرپشن کی نظر کردیا ہے اور آفیس رمضان سومرو کے بنگلے کو بنا رکھا ہے جس کو ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر مفت میں دے رہا ہے اور غریب ٹھیکیداروں کو لوٹ رہا ہے ٹھیکیدار محمد صلاح سبزوئی نے کہا کہ کرپٹ انجنیئر کے خلاف فوری کاروائی کرکے ضلع بھر کے ٹھیکیداروں کو لوٹنے سے بچایا جائےے