ایم این ایم موٹرز کرپشن کیس میں اہم پیش رفت، نیب لاہور نے ہوئےاربوں روپے کے فراڈ میں شریک ملزم عرفان بشیر کو اوکاڑہ سے گرفتارکرلیا

 
0
515

لاہور، اپریل  10 (ٹی این ایس): ایم این ایم موٹرز کرپشن کیس میں نیب لاہورنے  اہم پیش رفت کرتے ہوئےاربوں روپے کے فراڈ میں شریک ملزم عرفان بشیر کو اوکاڑہ سے گرفتارکرلیاہے

ٹی این ایس کے مطابق نیب نے کہا ہے کہ ملزم عرفان بشیر مرکزی ملزم احمد سیال کا قریبی ساتھی ہےاور وہ پاک پتن میں بطور سٹاکسٹ فراڈ کا حصہ رہا ہے۔

ملزمان نے سستی موٹر سائیکل کے نام پر عوام سے غیر قانونی طور پراربوں روپے بٹورے اور ایم این ایم نامی کمپنی کو ایس ای سی پی سے رجسٹر ڈ کرواتے ہوئے دھوکہ دہی سے سینکڑوں موٹر سائیکل تقسیم بھی کیے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ہزاروں متاثرین اربوں روپے کے کلیم نیب لاہور میں داخل کروا چکے۔ نیب لاہور کیجانب سے اب تک 4 ملوث  ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہیں  جبکہ دیگر شریک ملزمان کی گرفتاری کیلئے نیب حکام سرگرم ہیں ۔

ملزم عرفان بشیر کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا