سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کے محکمانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ،13 سول ججز کامیاب کرار

 
0
289

لاہور مئی 10 (ٹی این ایس): لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ نے سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کے محکمانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا،نتائج کے مطابق 13 سول ججز کامیاب قرار پائے۔کامیاب ہونے والوں میں 6خواتین جبکہ 7 مرد سول ججز کم مجسٹریٹس شامل ہیں۔محکمانہ امتحانات میں 35سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس نے شرکت کی،21سول ججز نے پہلی دفعہ امتحان دیا،2 سول ججز نے چوتھی بار امتحان دیا،12سول ججز نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی خصوصی اجازت کے تحت پانچویں مرتبہ امتحان میں شرکت کی۔
تحریری امتحان میں 66فیصد نمبرز لینے والے امیدوار کامیاب قرار پائے۔تمام امتحانی عمل لاہور ہائی کورٹ کے تین ججز پر مشتمل کمیٹی کی زیر نگرانی مکمل ہوا،پہلی مرتبہ سول ججز کا محکمانہ تحریری امتحان جدید طریقہ کار کے تحت ہوا،جوابی کاپیوں پر جدید سافٹ ویئر کے ذریعے خفیہ رول نمبرز جاری کئے گئے،ایگزامینرز کے ناموں کو خفیہ رکھا گیا۔سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ نے بہترین امتحانی عمل مکمل کرنے پر امتحانی کمیٹی، ایگزامینیشن ونگ اور آئی ٹی ونگ کو مبارکباد دی۔