پنجاب حکومت پہلی سیاحتی پالیسی کاجلد اعلان کریگی، مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے‘عثمان بزدار

 
0
20325

, گیسٹ ہاؤسز اورریسٹ ہاؤسز کو سیاحت کے فروغ کیلئے استعمال کیا جائیگا،محکمہ آبپاشی کے 27ریسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھول دیا گیاہے , عوام ان ریسٹ ہاؤسز میں قیام کیلئے آن لائن بکنگ کراسکتے ہیں،دیگر ریسٹ ہاؤسز کو بھی جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا‘وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور مارچ 07 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں محکمہ سیاحت کی کارکردگی اورنئے سیاحتی مقامات کو ڈویلپ کرنے کے پروگرام پر پیش رفت کاجائزہ لیاگیا۔وزیراعلی عثمان بزدارنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت شعبہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے سیاحت جیسے اہم شعبے کو یکسر نظر انداز کیا اورسابق دور میں شعبہ سیاحت کے فروغ کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی ہے اور پنجاب حکومت پہلی سیاحتی پالیسی کاجلد اعلان کرے گی اوراس ضمن میں سیاحتی پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اوراس پالیسی کو جلد کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ گیسٹ ہاؤسز اورریسٹ ہاؤسز کو سیاحت کے فروغ کیلئے استعمال کیا جائے گا اورمحکمہ آبپاشی کے 27ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے اورعوام ان ریسٹ ہاؤسز میں قیام کیلئے آن لائن بکنگ کراسکتے ہیں جبکہ دیگر ریسٹ ہاؤسز کو بھی جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں،زرعی سیاحت کے فروغ کیلئے فروٹ فیسٹیول کرائیںگے جبکہ چولستان،تھل میں ڈیزاٹ سفاری متعارف کرائیںگے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ڈیزاٹ سفاری کے ساتھ ثقافتی شوز کا بھی اہتمام کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ سیاحت کو اس ضمن میں جامع پلان تیار کر کے عملدر آمد کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ نئے سیاحتی مقامات کی ڈویلپمنٹ سے سیاحت کو فروغ ملے گااورروزگارکے نئے مواقع ملیں گے۔اجلاس میں صوبائی وزیر سیاحت یاسر ہمایوں،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری سیاحت، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل،منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ نے شرکت کی۔