زعیم قادری پی ٹی آئی میں شامل،اعلان جلد متوقع

 
0
853

لاہور اگست 25(ٹی این ایس) ن لیگ کےسابق صوبائی وزیرزعیم قادری نے اپنی اہلیہ سابق رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ قادری کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اعلان کچھ رو زبعد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق زعیم قادری پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان اگلے چند روزمیں کر دیں گے ۔ اس طرح آزاد امیدوار سید عمران اور آصف رضا بیگ نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ سابق ن لیگی رہنما زعیم قادری نے عام انتخابات سے قبل اعلان بغاوت کرتے ہوئے شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر الزامات عائد کئے تھے اور حمزہ شہباز کے ماتحت کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔