ڈی سی پشاور کی زیر صدارت اجلاس ، اپنے متعلقہ علاقوں میں بی ایچ یوز، سکولوں، پٹوار خانوں اور دیگر ہیلتھ سنٹروں کا باقائدگی سے دورہ کریں: ماتحت افسران کو ہدایت

 
0
322

پشاور، اپریل  10 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر پشاورڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر پشاور رحیم اللہ محسود، اسسٹنٹ کمشنر یوٹی فرقان اشرف، تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے افسران کو اپنا کام لگن اور ایمانداری سے کر نے کی ہدایت کی اور افسران کو حکم دیا کہ اپنے متعلقہ علاقوں میں بی ایچ یوز، سکولوں، پٹوار خانوں اور دیگر ہیلتھ سنٹروں کا باقائدگی سے دورہ کریں۔اور غیر حاضرسٹاف اور دیگر سہولیات کے بارے میں ان کا آگاہ کریں ۔ انھوں نے کہا کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز کے دفاتر ان کے متعلقہ علاقوں میں منتقل کیے جا ئیں گے تاکہ عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کی جا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی۔