نصیر آباد پولیس کی بڑی کارروائی، کار لفٹر گینگ کے 04 ملزمان گرفتار

 
0
373

راولپنڈی اپریل 25 (ٹی این ایس): نصیر آباد پولیس کی بڑی کارروائی، کار لفٹر گینگ کے 04 ملزمان گرفتار، ملزمان سے تھانہ کینٹ، ویسٹریج اوراسلام آباد سے چوری ہونے والی 04 گاڑیاں برآمد، گرفتار ملزمان میں رفیق، عبداللہ، رفاقت اور عزیز شامل ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھی راولپنڈی اور اسلام آباد سے گاڑیاں چوری کرتے اور ہمیں سستے داموں فروخت کرتے، گرفتار ملزمان کا انکشاف سی پی او محمد احسن یونس نے کار لفٹر گینگ کی گرفتاری کے لیے ایس پی پوٹھوہار کو خصوصی ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی پوٹھوہار سید علی نے اے ایس پی کینٹ کامران حمید ،ایس ایچ او نصیر آباد اور آئی ٹی ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جارہے ہیں۔ ملزمان کو سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ایس پی پوٹھوہار اور نصیر آباد پولیس ٹیم کو شاباش۔