بجار آباد تنگوانی میں قتل کے تنازعہ پر جرگہ، ملزم پر 33 لاکھ کا جرمانہ عائد، پولیس کیس سے بچنے کے لیئے پولیس کے لئے بھی ایک روپیہ مقرر کیا گیا

 
0
516

تنگوانی، اپریل 08 (ٹی این ایس): تنگوانی کے گاوں بجار آباد سرپنچ میر اشرف خان بجارانی کی صدارت میں قتل کے تنازعہ پر جرگہ ہوا جس میں پنچائت کے سو سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔
جرگہ میں بقاءمحمد بہلکانی پر مقتول شاہ محمد ڈاہانی کا قتل ثابت ہونے پر 33 لاکھ روپے جرمانہ عائد گیا جوکہ مقتول کے وارث غلام حیدر ڈاہانی وصول کرے گا ۔ ملزم کے دھڑے نے موقع پر 3 لاکھ ادا کردیئے ہیں جبکہ جرگہ میں پولیس کیس سے بچنے کے لیئے پولیس کے لیئے ایک روپیہ مقرر کیا گیا ہے جو ملزم کا دھڑہ ادا کرے گا۔