تنگوانی، اپریل 08 (ٹی این ایس): تنگوانی کے ایک گاؤں میں ایک قبیلہ کی لڑکی کی دوسرے قبیلے کے لڑکے کیساتھ خاندان کی مرضی کے خلاف شادی پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔
ٹی این ایس کے نمائندے کے مطابق تنگوانی پولیس تھانہ کی حدود گاؤں شیردل کوسہ میں کوسو قبیلے سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ وزیراں ولد قادر کوسہ ڈاہانی قبیلے لڑکے کے ساتھ شادی کے لیئے گھر چھوڑ کر نکل گئی ہے۔
اس واقع پر قبائیلی دشمنی اور کشیدگی نے جنم لیا ہے۔ڑکی کے والد قادر کوسہ نے تنگوانی تھانہ میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اسکی بیٹی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔