کندھ کوٹ ہائی ویز انجنیئر ای ڈی کے بھائی پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں کا تشدد، 11 کے خلاف مقدمہ درج، گرفتاریوں میں لیت لعل پر ٹھیکیداروں کا احتجاج

 
0
743

تنگوانی، اپریل 15 (ٹی این ایس): تنگوانی کندھ کوٹ ہائی ویز انجنیئر ای ڈی عرف اللہ دتہ پھنیار کے بھائی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے والے پی پی یوتھ،سپاف کے رہنما اور میونسپل کمیٹی کے رکن سمیت 11 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،ان کی گرفتاری کے لئے ٹھیکیداروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ دوسری طرف ملزمان نے اسے کرپشن چھپانے کا ایک ڈرامہ قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ ہائی ویز انجنیئر ای ڈی عرف اللہ دتہ پھنیار کے بھائی حاجی محمد رمضان پھنیار کو گھر کے سامنے سے مبینہ مار پیٹ کرنے پر بی سیکشن تھانہ میں حاجی محمد رمضان پھنیار کی فریاد پر سپاف کے سابق ضلع صدر محمد بخش عرف ڈھال جکھرانی ان کےدو بیٹوں میونسپل کمیٹی ممبر، آفتاب ڈھال جکھرانی اور واحد جکھرانی کے علاوہ ی پی پی وتھ ونگ کے رہنما رؤف بھلکانی،قدیر بھٹو،واقف علی باجکانی،عرض محمد جکھرانی،سمیت 11 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہ کرنے پر ٹھیکداروں نے ہائی ویز آفیس میں میڈیا کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں گورنمنٹ کنٹریکٹر رہنما اسرار بلوچ،فہیم خان باجکانی،معشوق کوسو،رزاق بھٹو و دیگر نے کہا کہ انجینئر کو جعلی بل پاس کرانے کے لئے اس کے بھائی کو حراساں اور تشدد کرنے والے ڈھال جکھرانی،رئوف بھلکانی،قدیر بھٹو،سمیت و دیگر خلاف پولیس فوری کاروائی کرکے انہیں گرفتارکرے۔انھوں نے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے بھی مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما آفتاب ڈھال جکھرانی اور رؤف بھلکانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پپیلز پارٹی سندھ حکومت نے ضلع میں آنے والے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام دیئے ہیں جوکہ کرپٹ انجنیئر اللہ ڈتہ عرف ای ڈی پھنیار اور پروفیشنل ٹھیکیداروں اپنےمنظور نظر لوگوں کو دے رہے اور مل ملاکر ہڑپ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اس حوالے سے عوامی شکایات ملیں تو ہم نے پوچھ تاچھ کی تو انجنیئر کا غلط عمل سامنے آیا تو اس نے ہمارے پوچھنے کی وجہ کو جھوٹے مقدمات میں تبدیل کردیا اور ہمارے اوپر جھوٹا مقدمہ درج کرواد۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہید بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے قدم پر چلنے والوں میں سے ہیں اور سچے جیالے ہیں ایسے جھوٹے مقدمات اور دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت تک حقائق پہنچادئے ہیں جو فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی وہ ہی آخری ہوگا۔