تنگوانی کے قریب موسی اللہ آباد نہر 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا شگاف کی وجہ سے سویں سے زائد ایکڑ زریعی آراضی زیر آب آ گئی

 
0
343

تنگوانی 22 جولائی 2020 (ٹی این ایس): تنگوانی کے قریب موسی اللہ آباد نہر 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا شگاف کی وجہ سے سویں سے زائد ایکڑ زریعی آراضی زیر آب آ گئی ۔ اطلاع دینے کے باوجود بھی محکمہ آبپاشی کے عملدار موقع پر نہیں پہنچے ۔ تحصیل تنگوانی کے علاقے گاؤں موٹھہ خان جعفری کے مقام پر موسی اللہ آباد نہر کو 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے علاقے کے ذریعے ایراضی سیکڑوں ایکڑ پر پانی داخل ہوگیا اطلاع دینے کے باوجود بھی محکمہ آبپاشی کے عملدار موقع پر نہیں پہنچے جب کہ علاقہ مکینوں نے امدادی کام شروع کرتے ہوئے شگاف کو پر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ تحصیل تنگوانی کے علاقے میں مختلف نہروں میں پانی میں تیزی آنے کے بعد کثیر تعداد میں شفاف پڑ چکی ہیں جبکہ محکمہ آبپاشی کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔ واضح رہے کہ ان نہروں کی کھدائی اور صفائی نہ ہونے کے وجہ سے شگاف پڑ رہے ہیں ۔ اسی وجہ سے پانی ضائع اور علاقے کے زراعت کو نقصان ہو رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کو چاہئے کہ اس بات کا نوٹس لے کر محکمہ آبپاشی کے خلاف سخت کاروائی کرکے نہروں کو محفوظ بنایا جائے