تنگوانی کے قریب رات دیر سے ٹھل بی سیکشن پولیس تھانہ کی حدود گاؤں مارک بجارانی میں مبینہ چوری کی کوشش کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مکان مالک شدید زخمی

 
0
244

تنگوانی 08 جون 2020 (ٹی این ایس): تنگوانی کے قریب رات دیر سے ٹھل بی سیکشن پولیس تھانہ کی حدود گاؤں مارک بجارانی میں مبینہ چوری کی کوشش کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مکان مالک شدید زخمی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے کی وجہ سے نوجوان امداد علی بجارانی شدید زخمی ہوگئے جبکہ مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔ زخمی نوجوان کو طبی علاج کے لئے کرم پور رولر ھیلتھ سنٹر منتقل کرنے کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہونے پر کرمپور کے سرکاری ایمبولینس کے ذریعے انہیں لاڑکانہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں پر ان کی علاج کیا جا رہا ہے ۔ تاہم خبر فائل ہونے پر واقعے کا ایف آئی آر درج نہ ہوسکا اور نہ ہی کوئی ملزم گرفتار ہوسکا ہے ۔